خوشبو کا گھر

صحن میں دور دور تک صرف پھول ہی نظر آتے ہیں .ایسا لگتا ہے سارے جہاں کے پھول تم نے خرید ڈالیں ہیں فرید.نہیں اب ایسی بھی کوئی بات نہیں آپا ,آپ کا مجھے یوں کہناتعریف کم طنز زیادہ لگ رہا ہے.ارے بھئی میں تو یوں ہی کھ رہی تھی اچھا وہ کلموہا مالی کہا گیاسارے صہن میں خزاں کی وجہ سے پتے بکھرے پڑے ہیں مجال ہے جوکوئی کام کاج دھنک سے کرے کیسا عجیب غریب مالی رکھا ہواہے مالی سے زیادہ فنکار لگتا ہے.بال اُس کے کندھوں تک بڑے ہوے ہیں ,کپڑے اس قدر گندے پہنتا ہے ,اف آپا اُف کسی کو تو بخش دیا کرو ہر ایک کو بُرا بھلا کہنے کے لئے تم تیار رہتی ہو.آئے ہائے کیا کھ دیا میں نے اُس نامقول کو ایسا بھی صرف ذراسی بات ہی ےو کہی ہے میں نے.....لو آگئے بادشاہ سلامت کہاں مرے ہوے تھے آپ میرا مطلب کدھر غائب تھے آپ حضرات ارے آپا مجھے آپ تم بولےیں آپ سے عمر میں کس قدر چھوٹا ہو ..ارے بھئی ہم تو آپ کو آپ جناب ہی سے بات کریں گے آپ کے مالک کو جو بُرا لگتا ہے ابھی ابھی اس قدر برہم ہو کر گئے ہیں مجھ پے ,خیر تو یہ دیکھ رہا ہے پھول کیاڑیوں کا کیا حال کر دیا ہےتو نے .تھوری مٹی شٹی لا تھرورا کھاد دال ان پودوں کو کس قد ر بے جان لگ رہے ہیں ,اچھا یہ بتا ایک عدد ماسی بھی رہتی ہیں یہاں وہ کدھر ہے محترمہ,آپا ج اُسے تو بخش دو وہ بچاری دن بھر کام کاج کرتی رہتی ہیں ویسے بھی اس گھر میں ہماری کوئی مالکن تو ہے نہیں .کیا کیا کیا بولا کلموہا تجھے میں بھلا کون نظر آرہی ہو.ارے آپا میری کیا مجال آپ تو آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں ,بھئی میں بیگم صاحبہ کی بات کر رہا ہو ہمارے صاحب نے شادی جو نہیں کی کوئی .اچھا اس کا مطلب ہیں تم سب شیر ہوجاؤمیرے بھئی کی کمائی کو خوب لوتاؤگے ابھی میں زندہ ہو تم لوگوں کے کان کھنچنے کے لئے ....ہاں ہاں آپا اللہ آپ کو ہمارے سر پے سلامت رکھے اچھا میں چلتی ہو نظیر کے گھر آنے کا وقت ہو رہا ہےتم لوگ گھر کا خیال رکھنا ,اور سُن صغیرہ سے بولنا نمک مرچ کم ڈالے کھانے میں ۴۰سال کے بات تو انسان کو احتیاط کرنا چاہیے ,ماشااللہ چھوٹے بھیا ۴۵ میں لگ گئے ہیں ,صغیرا کہاں تم احتیاطی تدبیر سُن لی ساری تم نے ,ہاں ہاں مالی بابا سُن لی ہیں میں نے ناجانے اس خوشبو کے گھر میں کیوں آجاتی سارےگھر کو ویران کر دیتی ہیں اور پھر ہر طرف خزاں نظر آتی رہتی ہیں-

 
Tabinda Jabeen
About the Author: Tabinda Jabeen Read More Articles by Tabinda Jabeen: 16 Articles with 18135 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.