صرف عرض

پچھلے دنوں پاکستان کے آئین میں ختم نبوت کے معاملے میں چھیڑچھاڑ کرنے کی جو غلطی وزیر قانون جناب زاهد حامد نے کی تو پورے ملک میں ایک آگ سی لگ گئی اور ایک مرد مجاهد مسلک اهل سنت کی ایک جماعت تحریک لبیک یارسول الله کے سربراه جناب خادم حسین رضوی نے لوگوں کو اکٹھا کیا اور فیض آباد میں اپنی بھرپور قوت کا مظاهره کرتے هوئے 22 دنوں تک دھرنا دیا اور اپنے مطالبات منواکر وهاں سے اٹھے ان کا مطالبه وزیر قانون جناب زاهد حامد کے استعفه کا تھا جو آخر کار حکومت وقت کو ماننا پڑا .
جناب خادم حسین رضوی نے جب دھرنے کی کال دی تو ملک کے کونے کونے میں لوگ اکٹھے هونا شروع هوگئے اور دھرنے میں بیٹھنے لگے داتا کے شهر لاهور میں تحریک لبیک یارسول الله کے جناب ڈاکٹر آصف جلالی کی قیادت میں فیض آباد کے دھرنے کی حمایت میں دھرنا دیا گیا لیکن جب حکومت کی طرف سے فیض آباد کے دھرنے کے سربراه جناب خادم حسین رضوی کے مطالبات مان لئیے گئے تو انهوں نے دھرنے کے اختتام کا اعلان کیا اور یوں پورے ملک میں هونے والے دھرنے ختم هونا شروع هوگئے اور لوگ اپنی اپنی منزلوں کی طرف وآپس جانا شروع هوگئے مگر جناب ڈاکٹر آصف جلالی نے اپنا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا اور جب ان سے پوچھا گیا که اب حکومت اور آپ کے مذاکرات کامیاب هوگئے آپ کے سارے مطالبات مان لئے گئے اور جناب خادم حسین رضوی صاحب نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تو پهر آپ نے اب تک دھرنا کیوں ختم نهیں کیا تو انهوں نے کها که همارا فیض آباد دھرنے والوں سے کوئی تعالق نهیں هے همارےمطالبے کچھ اور هیں هم نے تو مطالبه کیا هے که سب سے پهلے رانا ثنأ الله کا استعفه آئے گا هم پهر کوئی بات کریں گے لهذه همیں اس دھرنے والوں کے ساتھ نه جوڑا جائے .

میرے معزز قأرئین چونکه میرا تعلق بھی مسلک اهل سنت ولجماعت سے هے اس لئے مجھے انتهائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یه کهنا پڑرها هے که یه همیشه سے مسلک اهل سنت کی بدقسمتی رهی هے که یه آپس میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے نظر أتے هیں لیکن کبھی یه بات سامنے نهیں آئی لیکن اب انهیں یه سمجھ لینا چاهئیے که اسوقت سوشل میڈیا کا دور هے اور هر چیز سامنے آجاتی هے .

ابھی پچھلے دنوں ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں دونوں علمأ کرام کو مدعو کیا گیا اور پورے پروگرام میں دونوں کے درمیان لڑائی هوتی رهی جبکه اینکر اور ساتھ بیٹھے هوئے مهمان یه تماشه دیکھ کر هنس رهے تھے لیکن یه بات صرف یهاں تک محدود نهیں بلکه پوری دنیا میں یه پروگرام دکھایا گیا اور مسلک اهل سنت کی جگ هنسائی کی گئی لیکن اس میں میڈیا کا کوئی قصور نهیں ان کا تو یه کام هے یه ان کی روزی روٹی هے لیکن معازرت کے ساتھ وه شخصیات جو اپنے اپنے حلقے میں ایک مقام رکھتے هیں انهیں یه سوچنا چاهئیے تھاکه هم کیا کر رهے هیں هم لوگوں کو اور اپنے هم مسلک لوگوں کو کیا پیغام دے رهے هیں کیا یه سب کچھ پوری دنیا کے سامنے کرنا ضروری تھا بهت اچھا هوا که پروگرام کے آخر میں جناب خادم حسین رضوی کے سامنے سے کیمره هٹادیا گیا لیکن کیا فائده پروگرام تو مکمل هو هی چکا تھا .
میں کوئی عالم یا مفتی نهیں لیکن هاں اتنا ضرور هے که مجھے بڑے نامی گرامی علمأ کرام مشائخ عزام اور کئی ثنأ خواں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کا موقع ملا کیوں که میں صرف ایک شاعر یا چھوٹا سا قلمکار نهیں بلکه محفل نعت اور بیان کے کئی پروگراموں میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائز بھی انجام دے چکا هوں اسلئے مسلک کا نقصان کسی صورت مجھ سے برداشت نهی هوتا .

اب میں اسی حوالے سے ایک اور نقطے کی طرف آتا هوں که آجکل هماری نوجوان نسل کس جانب جارهی هے کچھ سمجھ میں نهیں آتا مذهب کو جیسے مزاق بنایا هوا هے پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک نجی محفل نعت کے پروگرام میں پڑھی جانے والی نعت کا بڑا چرچه هورها هے جسے کسی ذیشان قادری نامی نعت خواں نے پڑھی هے جس کها یه گیا هے که
میں هوں سنی قادری ٹن ٹن ٹنان
مجھے جب یه کلپ سننے کا اتفاق هوا تو بڑا افسوس هوا که یه سب کیا هورها هے کیا سرکار مدینه صلی الله علیه وآله وسلم کی نعت شریف میں یه کلمات زیب دیتے هیں کیا ایسے کم عقل ان پڑھ اور دین کی سمجھ بوجھ نه رکھنے والے نوجوانوں کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نهیں کیا اسی طرح کی حرکتوں سے وه اپنے اور اپنے مسلک کو نقصان پهنچاتے رهیں گے اور انهیں روکنے والا کوئی نهیں هوگا خدارا کوئی تو هو جو ان باتوں کی طرف دھیان دے تاکه دین کے اس نقصان کو روکا جائے .

میں انتهائی ادب واحترام کے ساتھ اپنے محترم اور معزز علمأ کرام سے عرض کرنے کی جسارت کر رها هوں که جو بھی مسائل هو ں آپس میں مل بیٹھ کر هل کرلئیے جائیں تو مسلک اور دین دونوں کو نقصان سے بچایا جا سکتا هے کیوںکه جس طرح آپ لوگوں نے اپنا پاور شو کیا هے اس کا فائده آئنده آنے والے الیکشن میں هوگا اور هوسکتا هے که پاکستان کی تاریخ میں پهلی بار آپ کے اس مسلک کا کوئی نمائنده اسمبلی میں آکر اپنے حق کے لئےآواز اٹھائے.

میری الله تبارک وتعالی سے دعا هے که تمام مسالک کے علمأ کرام کو آپس میں محبت اور پیار عطا کر ےاور ان کا سایه هم سب پر تادیر قائم و دائم رکھے معزز اور محترم قأرئین بس ایک چھوٹا سا قلمکار هونے کے ناطے اور ایک مسلمان هونے کے ناطے جو بات دل میں آئی اپنی تحریر کے ذریعےسے آپ تک پهنچانے کی چھوٹی سی کوشش کی هے لیکن میں انتهائی ادب واحترام کے ساتھ یه عرض کرنا چاهتا هوں که اگر میری باتوں سے کسی کی بھی دل آزاری هوئی هو یا کسی کا دل دکھا هو تو مجھے معاف کردے بس میری گزارش هے که همیں هر اس کام سے بچنے کی کوشش کرنی چاهئیے جو همارے دین اور مسلک کے لئیےنقصان ده هو .

الله تبارک وتعالی تمام مسلمانوں کو ایک اور نیک بنائے اور دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجا النبی الامین .
تمنا هے که دنیا میں کوئی کام کرجاؤں
اگر کچھ هوسکے تو خدمت اسلام کر جاؤں
 

Muhammad Yousuf Rahi
About the Author: Muhammad Yousuf Rahi Read More Articles by Muhammad Yousuf Rahi: 112 Articles with 77056 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.