گزشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گزشتہ پفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں
 

image
یکم دسمبر کو پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں پیغبر اسلام نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر خصوصی انتظامات اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
 
image
یکم دسمبر کو ہی پشاور میں صوبائی محکمہ زراعت کے تربیتی مرکز پر حملے میں کم از کم نو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔
 
image
یکم دسمبر کی شب کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور میں ایک ہفتے سے جاری مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ کے ایک دھڑے کا دھرنا حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔
 
image
اسلام آباد میں واقع ایک امام بارگاہ کے باہر فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ اسلام آباد انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق بدھ کی شام کو سیکٹر آئی ایٹ میں واقع امام بار گاہ باب العلم کے باہر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
 
image
25 نومبر کو کوئٹہ میں ایک خودکش حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
 
image
گذشتہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کی موسم خشک اور سرد رہا۔
 
image
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں لاہور بلیوز نے لاہور وائٹس کو سات وکٹوں سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔ 30 نومبر کو کھیلے گئے فائنل میں لاہور وائٹس مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کی نقصان پر 127 رنز بنائے اور لاہور بلیوز نے مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
 
image
پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام باکسنگ کے مقابلے اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ ٹائٹل فائیٹ میں نادر بلوچ نے اسد جٹ کو ٹیکنکل ناک آوٹ کی بنیاد شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Our selection of some of the most striking news photographs taken around the Pakistan last week.