منفرد کیپسول ہوٹل٬ مختصر ترین کمرے اور جدید سہولیات

دنیا میں لاتعداد ایسے پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ ہوٹل موجود ہیں جہاں رہائش اختیار کرنا یا رات گزارنا تقریباً ہر سیاح کی خواہش ہوتی ہے- تاہم اسی دنیا میں چند ایسے ہوٹل بھی پائے جاتے ہیں جہاں صرف ایک رات سیاحوں کے لیے ہمیشہ کے لیے یادگار بن سکتا ہے- اس کی وجہ ان ہوٹلوں کے مختصر ترین یا انتہائی چھوٹے سائز کے حامل کمرے ہیں- ان ہوٹلوں کو کیپسول ہوٹل کہا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں قائم ہیں- کیپسول ہوٹلوں کے مختصر کمرے انتہائی دلچسپ اور منفرد ڈیزائن کے حامل ہوتے ہیں- آئیے آپ کو چند کیپسول ہوٹل کے بارے میں بتاتے ہیں-
 

Book and Bed
یہ ایک جاپانی ہوٹل ہے جہاں چھوٹے چھوٹے کمرے لائبریری میں موجود کتابوں کی شیلفوں کے ساتھ بنائے گئے ہیں- کیا آپ لائبریری میں سونا پسند کریں گے؟ یہ مطالعہ کا شوق رکھنے والوں کے لیے ایک بہترین جگہ ہے کیونکہ وہ یہاں انتہائی پرسکون انداز میں اپنا یہ شوق پورا کرسکتے ہیں- یہ منفرد ہوٹل جاپان کے شہر ٹوکیو میں قائم ہے-

image


Bloc Hotel
انگلینڈ کا یہ چھوٹا سا ہوٹل لندن میں ائیرپورٹ پر واقع ہے اور ایسے افراد کے لیے بہترین ہے جو فوراً سونا چاہتے ہیں- یہاں موجود کمرے سے شہر کے پرکشش نظارے بھی کیے جاسکتے ہیں- باوجود اس کے کمرے انتہائی چھوٹے ہیں پھر بھی مہمانوں کی آسانی کے لیے ہر کمرے میں ایک باتھ روم کی سہولت موجود ہے-

image


Anshin Oyado
یہ کیپسول ہوٹل جاپان کے شہر ٹوکیو میں واقع ہے- اس ہوٹل کے بھی کمرے چھوٹے تو ہیں لیکن انہیں ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ان میں اے سی٬ ٹیبلٹ٬ بیڈ اور ٹیلیویژن جیسی تمام جدید سہولیات موجود ہیں- یہ تمام کمرے ایک دوسرے سے مکمل طور پر منسلک ہیں- ان کمروں سے فوڈ مشین اور دکانوں تک رسائی بہت آسان بنائی گئی ہے-

image


CityHub
پہلی نظر میں یہ ہوٹل بھی دیگر کیپسول ہوٹلوں کی مانند ہی دکھائی دیتا ہے لیکن اس کی اندرونی تزئین و آرائش انتہائی اعلیٰ اور پرکشش ہے- ہالینڈ میں واقع اس کیپسول ہوٹل کے چھوٹے سے کمرے بھی انتہائی جدید ہیں- کمرے میں موجود ٹچ اسکرین سے مہمان انتظامیہ کو ہر قسم کے کھانے کے آرڈر سمیت ہر قسم کی درخواست کر سکتے ہیں- اس ایک کمرے میں صرف ایک بیڈ ہے جبکہ باتھ روم باہر بنایا گیا ہے-

image


9Hours
یہ عجیب و غریب کیپسول ہوٹل جاپان کے شہر چیبا میں واقع ہے- اس ہوٹل کے متعدد کمرے ایک دوسرے کے انتہائی نزدیک قائم ہیں- یہ کمرے بھی کسی حد تک جدید ہیں٬ انہیں ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہر کمرے میں صبح کے وقت قدرتی روشنی پہنچتی ہے جو کہ مہمانوں کے بیدار ہونے میں مددگار ثابت ہوتی ہے- تاہم یہاں بھی باتھ روم کی سہولت کمرے کے اندر ہونے کے بجائے باہر ہوٹل کے دیگر اندرونی حصے میں رکھی گئی ہے-

image


Yotelair
ایسے افراد جو ائیرپورٹ پر کسی وجہ سے پھنس جاتے ہیں اور ان کے پاس رہائش کا کوئی انتظام نہیں ان کے لیے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر واقع یہ کیپسول ہوٹل بہترین جگہ ہے- ہر کمرے میں ایک آرام دہ بیڈ موجود ہے- یہ سائز میں بہت چھوٹے ہیں لیکن جتنی جگہ میسر ہے وہ استعمال کے لیے کافی ہے-

image

Jane Hotel
امریکہ کے شہر نیوریارک میں واقع اس ہوٹل کی تزئین و آرائش پرانے فیشن سے متاثر ہو کر کی گئی ہے- اس ہوٹل کے مختصر کمروں سے دریائے ہڈسن کا شاندار نظارہ ممکن ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Take a look at the smallest and most comfortable hotel rooms that won't break the bank! Like Book and Bed (Japan) - This is without a doubt a very original idea for a hotel. Have you ever imagined sleeping in a library?