ہماری زندگی میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل تیزی سے بڑھتا
جارہا ہے اور آپ اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتے کہ مستقبل قریب میں جدید
ٹیکنالوجی ہماری دنیا کو کیسے بدل کر رکھ دے گی؟ اگرچہ ہم کچھ بھی یقین سے
نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں ایجادات کے حوالے سے ہم کہاں ہوں گے- تاہم ایک
اندازے کے مطابق سال 2020 تک طویل مدت تک استعمال ہونے والی چند اہم چیزیں
آج کی موجودہ جدید ایجادات کی بدولت دنیا سے بڑی حد تک غائب ہوسکتی ہیں-
|
|
اسمارٹ فون کے کیمرے جدید ہوتے جارہے ہیں٬ یہاں تک ان سے بہترین تصاویر اور
ویڈیو بنانا بھی ممکن ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ڈیجیٹل کیمروں کا استعمال کم
ہوتا جارہا ہے- ماہرین کے مطابق جلد ہی یہ کیمرے بھی قصہ پارینہ بن سکتے
ہیں-
|
|
جلد ہی اب زیادہ تر صارفین اپنا تمام تر ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے کلاؤڈ
ڈیٹا اسٹوریج کی مختلف آن لائن سروسز کا استعمال کریں گے- جس کے بعد انہیں
اپنے کسی قسم کی اسٹوریج ڈیوائس یعنی ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی وغیرہ رکھنے
کی ضرورت نہیں پڑے گی-
|
|
گوگل میپ کے صارفین میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور خیال یہی
ظاہر کیا جارہا ہے کہ سال 2020 کے بعد شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جس کی جیب
میں ایسا کاغذ موجود ہو جس پر نقشہ ڈیزائن کیا گیا ہو-
|
|
یہی سب کچھ جی پی ایس ڈیوائسز کے ساتھ بھی ہوگا کیونکہ آپ کا اسمارٹ فون ہی
اتنا جدید ہے کہ اس میں ان ڈیوائسز کے تمام فیچر انتہائی جدت کے ساتھ موجود
ہیں-
|
|
مختلف معاہدے٬ طبی فارم اور دیگر کاغذی دستاویزات اب Google Docs اور
ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ عام ہوتے جارہے ہیں اور سافٹ کاپی کی شکل اختیار کر
رہے ہیں- آپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آنے والے سالوں میں ہاتھوں
میں کاغذات کا ہونا ختم ہونے والا ہے-
|
|
سی ڈی پر موجود پروگرام کے حوالے سے انٹرنیٹ کی آن لائن دنیا نے ہر قسم کی
سہولت مہیا کر کے سی ڈی کے دور کا بھی تقریباً خاتمہ کردیا ہے اور اب اس کے
خریدار بھی کم ہی دکھائی دیتے ہیں جن کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے-
|
|
یقیناً جب سی ڈی اور ڈی وی ڈی کا استعمال نہیں رہے گا تو ان کے پلئیرز بھی
ختم کردیے جائیں گے چاہے وہ اپنے دور میں کتنے ہی جدید تھے-
|
|
اکثر بِل تو صارفین میل میں وصولتے ہی ہیں لیکن اب جلد
ہی لوگوں کو ہر قسم کے بِل ان کے اسمارٹ فون پر ہی ارسال کر دیے جائیں گے-
اور آن لائن پیمنٹ کا طریقہ کار تو پہلے سے ہی موجود ہے-
|
|
کیلکولیٹر کی سہولت اس وقت ہر موبائل میں موجود ہے- جس
کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ڈیوائس بھی آنے والے سالوں کم ہی یا
پھر بالکل نہیں دکھائی دے گی-
|
|
اسمارٹ فون کے اس دور میں وقت پر جاگنے کے لیے موبائل
میں ہی الارم سسٹم کا سہارا لیا جاتا ہے جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ اب
باقاعدہ طور اس مقصد کے لیے الام کلاک استعمال مسلسل کم ہورہا ہے- |