روضۂ رسولﷺ پہ حاظری اور حانہ کعبہ کی زریات ہر
مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔
خاص طور پر ہی کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ ربیع الاول یا رمضان کے مہینہ میں
عمرہ کریں۔ آپ عمرہ جب بھی کریں چند اہم نکات کو مدِنظر رکھ کر آپ دوران
عمرہ دشواریوں سے بچ سکتے ہیں۔ ان میں ہوٹل کا انتحاب سر فہرست ہے۔ عمرہ
پکیج بک کرواتے وقت ، جیتنا ممکن ہو کسے ہوٹل خرمین کے نزدیک منتحب کریں،
تاکہ نمازوں کے جانے میں دقت نہ ہو۔
ٹریول اجینٹ ہر معتمر کو ایک ہوٹل واؤچر دینا ہے، جس کا پاس رکھنا بہت
ضروری ہوتاہے۔ اسی واؤچر میں عمرہ پکیج کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں مکہ
اور مدینہ میں ہوٹلز کے نام اور وھاں موجود کمپنی کے نما ٔندہ کا نام اور
فون نمبر درج ہوتا ہے،تاکہ آپ بوقت ضرورت اس سے رابطہ کر سکیں۔
واؤچر میں ٹرانسپورٹ کی معلومات ہوتی ہے اور یہ بھی درج ہوتا ہے کہ ہوٹل
میں آپ کہ کمرہ الگ ہے یا مشترکہ ۔
عمرہ کے لیے جاتے وقت اپنے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی کروا کے اپنے پاس رکھ لیں
اور گھر پہ بھی ایک کا چھوڑ جا ٔیں۔ پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اپنے پاس رکھنا
اس لیے ضروری ہوتا ہے کیونکہ اصل پاسپورٹ سعودی
ایٔرپورٹ پہ کمپنی کا نمانٔدہ آپ سے لے لے گا۔ اور آپ کی واپسی کے دن تک
پاسپورٹ کمپنی کے دفتر میں جمع رہے گا۔ اپنی شناخت کے لیے اپنا قومی شناختی
کارڈ اپنے پاس لازمی رکھیں۔ ہوائی ٹکٹ کی کاپی اپنے پاس رکھیں اور گھر پہ
بھی چھوڑ کر جائیں تا کہ واپسی پہ گھر والے آپ کو لینے ٹکٹ کے وقت کا مطابق
ایٔرپورٹ پر پہنچ جائیں۔
اپنے سامان والے بیگ کے اندر ایک کاغز پر ، پاکستان کا پتہ ، فون نمبر اور
سعودی عرب میں اپنے ہوٹل کا پتہ اور فون نمبر لکھ کر رکھ دیں اور اسی طرح
کا ایک کاغز بیگ کا باہر بھی لگا دیں۔ ایٔرپورٹ پر بیگ پر جو ٹیگ لگاتے وہ
اکژ اتر جاتے ہیں، اور یہ پتا نہیں چلتا کہ بیگ کس کا ہے۔ اس کا علاوہ بعض
اوقات زایٔریں کے بیگ آ پس میں تبدیل ہو جاتے ہیں، اور بیگ کے باہر
ایٔرپورٹ کے ٹیگ پہ آپ کا نام تو لکھا ہو گا لیکن اس پر آپ کے ہو ٹل نام
درج نہیں ہو گا ۔ لہزا اگر بیگ کے اندر آپ اپنے ہوٹل کا نام اور فون نمبر
لکھ کر رکھ دیں تو آ پ سے آسانی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان سے راوانگی کے وقت اپنے ساتھ ایک ڈایٔری اور پنسل ضرور رکھیں۔ اور
اپنے پاکستان کے فون نمبرز اور سعودی عرب میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں
کے رابطہ نمبرز ڈایٔری میں درج کر لیں۔
اس کے علاوہ اپنے ساتھی معتمرین کے فون نمبرز بھی اپنے پاس لکھ لیں،تاکہ
بوقت ضرورت ان سے رابطہ ہو سکے ۔
ایٔرپورٹ پر کمپنی کا جو نمائندہ آپ سے پاسپورٹ وصول کرے اس کا نام اور
کمپنی کا نام دریافت کر لیں اور ہو سکے تو اس کا فون نمبر بھی لے لیں۔
پاکستان سے ایک کارڈ کور اور گلے میں ڈالنے والا ربن لے ساتھ کر جائیں ۔
ہوٹل میں پہنچ کر اسقبالیہ سے ہوٹل کا کارڈ لے کر اس کور میں ڈال کر گلے
میں لٹکا لیں۔ اور اسی کور میں اپنے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کی فوٹو
کاپی بھی ڈال لیں۔ اس طرح آپ کے پاس ہر وقت ہوٹل کا پتہ موجود ہو گا۔ اس کے
علاوہ آب زم زم کی بوتل پر لمینیشن ضرورکروا لیں۔
عمرہ کی ادائیگی کے لیے رہنما کتاب بھی اپنے ساتھ رکھیں۔ اور مسنون دعائیں
بھی اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔ |