ہاف گرل فرینڈ

آپ سوچ میں نہ پڑھ جائیے گا کہ بہت سی کوکنگ ریسپیز کی طرح یہ
بھی کوئی ہاف فرائیڈ قسم کا کچن فارمولا ہے،،،

اِن فیکٹ ہمارا اشارہ اس طرف ہے جو ٹو اِن ون ہوتی ہیں،،،
نہیں سمجھے آپ؟؟،،،،! چلیں میں آپ کو مثالوں سے سمجھائے دیتا ہوں،،،
ہمارے اک دوست تھے جو آجکل ٹی وی کے بہت بڑے سپر اسٹار ہیں،،،ہر
چینل پر ان کا طوطا بولتا ہے،،،وہ خود بھی بہت اچھا بول لیتے ہیں،،،

جب وہ ہمارے دوست ہوا کرتے تھے بہت نازک مزاج ہوا کرتے تھے،،،بالکل
گڑیا جیسے،،،
ہم نے ہمیشہ ان کا جینڈر بار بار ان سے پوچھ کر لکھا،،،وہ ہاتھ ہلا ہلا اور
کمر مٹکا مٹکا کر باتیں کیا کرتے تھے،،،آجکل ایسے لوگوں کو کچھ لوگ
بلّو رانی‘‘ بھی کہتے ہیں،،،

ہمارا اشارہ ایسے دوستوں کی طرف ہے جو اچھے خاصےآل موسٹ ہاف
گرل فرینڈ ہوتے ہیں،،،
جب آپ کے ایسے ہاف گرل فرینڈ نما دوست آپ کے ساتھ ہوں،،،تو کچھ
لوگ آپ کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،،،باقی سب شک کی نگاہ سے
گھورتے ہیں،،،
خیر ہمارا دوست تو اب پورا بوائے یا مین فرینڈ بن چکا ہے،،،اب ان میں
وہ خامیاں نہیں رہیں،،،جس کی وجہ سے ہمارے بڑے بھی ڈانٹ دیا
کرتے تھے‘‘چلو بندہ پڑوس نہیں پر دوست تو بدل سکتا ہے‘‘

اب ہم کیا کہتے کہ اس کے پیرنٹس نے اسکا ہاتھ ہمارے ہاتھ میں دے
کر کہا تھا،،‘‘اب تم پر اس کی حفاظت کی ذمہ داری ہے‘‘
ہمارے اس ٹائم چھوٹے سے معصوم کندھوں پر یہ بوجھ آن پڑا تھا،،،ہم نے
پتا نہیں اس کا کتنا خیال رکھا،،،
ہمارے باقی کلاس فیلو ہمیں تنہا دیکھ کر کہا کرتے تھے،،،‘‘آج تمہاری
دوست یا کلاس فیلو نہیں آئی،،،‘‘یہ شکوہ یا شکایت کرنے والی اکثر لڑکیاں
ہوتی تھیں،،،

پر ہم اس ٹائم ذیادہ بے عزتی فیل نہیں کیا کرتے تھے،،،ہم نے اس ہاف گرل
فرینڈ کے والدین کو وچن دے رکھا تھا،،،ہمیں اپنی زبان کی بہت فکر تھی،،
کیونکہ ہم نے سن رکھا ہے‘‘پٹھان کی اک زبان ہوتی ہے‘‘
اور ہم نے ڈاکٹر کو بھی بہت دفعہ اپنی زبان دیکھا رکھی تھی،،،اور جب بھی
اپنا منہ کھولا اک زبان کو ہی پایا،،،ہمیں اپنی قوم اور زبان پر پورا یقین تھا،،،

ہماری ہاف گرل فرینڈ کو ہم سے بہت فائدہ تھا،،،کوئی بھی ہماری صحت
کی وجہ سے اسے تنگ نہیں کرتا تھا،،،
کیونکہ وہ سب ہمیں ہی چھیڑ اور تنگ کرلیا کرتے تھے،،،جس کا ہم نے
کبھی برا نہیں منایا تھا،،،
کیونکہ برا منا لینے کے بہت سے سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے تھے،،،اور ہم صرف
اپنی ہاف گرل فرینڈ کی سائیڈ ہی لے سکتے تھے،،،

آپ لوگ یہ سب پڑھ کے مسکرا رہے ہیں،،،یا،،،آپ کے منہ میں پانی آرہا ہے؟۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195736 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.