وِنڈو شاپنگ

آج کل ہر طرف مہنگائی کا دور دورہ ہے،،،امیر غریب،،،گورا کالا،،،لنگڑا لولا،،،
ہر کوئی مہنگائی کی دہائی دیتا نظر آتا ہے،،،
ایسے میں ونڈو شاپنگ کسی نعمت سے کم نہیں،،،ہر کوئی سکون سے ونڈو
کو تیار کرسکتا ہے،،،

پہلے کسی دور میں ونڈو کی وجہ سے قتل ہو جایا کرتے تھے،،،لوگ گھربنواتے
وقت ونڈو ایسی جگہ بنوایا کرتے تھے کہ روشنی اور ہوا سمیت کسی کی آنکھ
وہاں تک نہ پہنچ پائے،،،
اب یہ بات گوری چمڑی کو بالکل پسند نہیں آئی،،،اس نے ونڈو شاپنگ کی
ایسی ٹرم ایجاد کی کہ اب یہ ہر اک کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے،،،حکومتوں
نے بھی اس میں بھرپور کردار ادا کیا،،،
مطلب مہنگائی بھی اس ونڈو شاپنگ کی مقبولیت کی اک وجہ بن گئی ہے

خیر اس میں کوئی شک نہیں،،،یہ ہم جیسے بجٹ والوں کے لیے اک بہترین
تفریح ہے،،،
جو آپ لے نہیں سکتے،،،اس کو تاڑ سکتے ہیں،،،،جیسے کوئی بھی فلمی
ہیروئن یا ماڈل آپ کی بے ایمان نظروں کی پہنچ سے دور ہو سکتی ہے،،،
مگر آپ کہیں بھی لگے اشتہاروں کے ذریعے اس کو بلا روک ٹوک تاڑ سکتے
ہیں،،،
خیر ضروری نہیں کہ آپ بھی ہماری طرح نیت کے بدنیتے ہوں،،،

ونڈو کے لیے سجائے گئے کپڑے جوتے دیکھ کر ہمیں اک اطمینان سا
ہو جاتا ہے،،،کہ تو نہیں تو اور سہی ،،،اور نہیں تو پھر تو ہی سہی۔
اس طرح کی ونڈو شاپنگ کے بہت سے فائدے ہیں،،،آپ کو فیشن کا پتا
چلتا رہتا ہے،،،کہ آج کل کیا چل رہا ہے،،،
ساتھ میں اپنی اوقات کا بھی پتا چلتا رہتا ہے،،،پھر ونڈو میں لگے ڈمیز
آپ کو غصے سے گھورتے نہیں،،،کہ یہ کلموہا کیوں گھور رہا ہے،،،
اتنا اگر آپ کسی خاتون کو گھوریں تو وہ آپ کے پلّے پڑ سکتی ہے،،،جبکہ
ڈمی ایسا کچھ نہیں کرتی،،،

ویسے کچھ دکاندار کہتےہیں کہ کچھ شریف قسم کی ڈمیز بھی ہوتی
ہیں،،،ہم لوگوں کی وجہ سے پہلے ان کا رنگ فق ہو جاتا ہے،،،پھر اڑ جاتا
ہے،،،
ہم تو ونڈو شاپنگ میں اتنے پرانے یا یوں کہہ لیں کہ بدنام ہو چکے
ہیں کہ اب تو ہمیں ونڈو میں لگی ڈمیز بھی پہچاننے لگی ہیں،،،ہمیں
دور سے آتا دیکھ کر ساتھ والی کو کہنی مار کے کہتی ہیں،،،دیکھو وہ۔۔۔۔۔
آرہا ہے،،،
پتا نہیں ڈمیز گالیاں کیوں دیتی ہیں،،،یا پھر وہ مردم شناس ہوتی جارہی
ہیں،،،

مجھ پر یہ سب الزام ہے
یہ معصوم سا بندہ خوامخواہ بدنام ہے
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1262200 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.