ٹریفک جام کی اذیت

شاہرافیصل پر پی اے ایف کے مقام پر جلد از جلد چیک پوسٹ ہٹائی جائے جس کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام ہو نا روز کا معمو ل ہے تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

شاہراہ فیصل پی اے ایف کراچی

کسی بھی ملک اور اس کی سرحدون کی حفا ظت کے لئے فوج ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عوام کا فوج پر مکمل اعتماد ہو تا ہے۔اگر بات کی جائے افواج پاکستان کی تو افواج پاکستان نے ہمیشہ سے ملک اور سرحدوں کی حفاظت کی ہیں صرف بیرونی ہی نہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی عوام کی مشکلات میں ہمیشہ شانہ بہ بشانہ کھڑی یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام کا اپنی فوج پر ہمیشہ سے اعتماد رہا ہے۔رواں سال سندھ حکومت کی جانب سے شہر کی مختلف علاوقوں اور اہم شاہراہوں پر ترقیاتی کام شروع کئے گئے جس کی وجہ سے عوام ٹریفک جام کی مسائل کاشکار تھی انھی ایک شاہراہوں میں سے ایک شاہراہ فیصل بھی تھی جہاں سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی کام شروع کئے گئے جس کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحآل پہلے سے بھی زیادہ بگڑ چکی تھی لیکن سندھ حکومت نے تما م ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کئے اور اس طرح ٹریفک کی صورتحال پہلے سے کا فی بہتر ہو گئی لیکن ابھی بھی شاہراہ فیصل پی اے ایف کے مقام پر ٹریفک کی صورتحآل انتہا ئی خراب ہے ٹریفک جام ہونے کی وجہ پی اے ایف کے مقام پر چیک پوست ہے جس نے شاہراہ فیصل کے آدھے حصے کو گھیرا ہو اہے جس کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی جس کی وجہ سے شہریوں کا ٹریفک جام میں پھسنا روز کا معمول ہے اگر اس چیک پوسٹ کا ہٹا دیا جائے تو شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی صورتحال مکمل بہتر ہو جائے گی۔ شہریوں کا پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے مطالبہ ہے کہ ما ضی کی طرح افواج پاکستان شہریوں کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے اس چیک پوسٹ کو ہٹآئے تا کہ شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل سے نجات مل سکے۔
 

Saqib Saleem
About the Author: Saqib Saleem Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.