دنیا کے مہنگے ترین جانور٬ قیمتیں حیران کردیں

ہماری زمین ہزاروں اقسام کے جانوروں سے بھرپور ہے- ان جانوروں میں سے کچھ اچھے ہیں٬ کچھ برے ہیں اور کچھ خوبصورت ہیں- لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ تمام خوبصورت دکھائی دینے والے جانور معصوم نہیں ہوتے بلکہ بعض انتہائی خطرناک بھی ہوتے ہیں- تاہم یہاں ایسے جانوروں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جنہیں دنیا کے سب سے مہنگے ترین جانور ہونے کا اعزاز حاصل ہے-


Green Monkey
نام سے الجھن کا شکار مت ہوئیے٬ اس گھوڑے کا تعلق بندر کی کسی قسم سے نہیں ہے- لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ گھوڑوں کی انتہائی مہنگی قسم ہے- ان گھوڑوں کے خریدار کو امیر ترین شخص سمجھا جاتا ہے- دراصل یہ انتہائی نایاب گھوڑے ہیں اور ان کے بیش قیمت ہونے کی وجہ ان کی خوبصورتی اور رفتار ہے- عام طور پر یہ گھوڑے ریس کے لیے خریدے جاتے ہیں- اس مہنگے ترین گھوڑے کی قیمت 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے-

image


De Brazza’s Monkey
ان بیش قیمت بندروں کے دلدلی بندروں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ وسطی افریقہ کے دلدلی علاقوں میں پائے جاتے ہیں- یہ جھپنے کی ایسی حیرت انگیز صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں انہیں تلاش کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے- یہ 22 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں اور ان کی قیمت 7 ہزار سے 10 ہزار ڈالر کے درمیان ہوتی ہے-

image


Savannah Cat
اگر آپ کتا اور بلی دونوں کو ہی پالتو جانور کے طور پر گھر میں رکھنا چاہتے ہیں تو یقیناً آپ ان کی مختلف فطرف کی وجہ سے دونوں میں سے کسی ایک کو ہی گھر میں رکھ سکتے ہیں- لیکن یہ مہنگی بلی آپ کے اس خواب کو پورا کرسکتی ہے کیونکہ یہ کتوں سے خوفزدہ نہیں ہوتی- اگرچہ اس خوبصورت بلی کی قیمت 25 ہزار ڈالر ہے جو کہ ایک بڑی رقم ہے لیکن شوق کا بھی کوئی مول نہیں ہوتا-

image


The White Lion Cubs
سفید رنگ میں رنگے شیر کے یہ بچے شیر کی انتہائی نایاب قسم سے تعلق رکھتے ہیں- یہ جنوبی افریقہ کے جنگلات میں بہت کم دکھائی دیتے ہیں- ایک اندازے کے مطابق اس وقت زمین پر صرف ایسے 300 شیر پائے جاتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ شیر کے بچوں کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے- یہ بچے 1 لاکھ 38 ہزار ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں-

image


Stag Beetle
یہ زمین پر پائی جانے والی دنیا کی سب سے چھوٹی مخلوقات میں سے ایک مخلوق ہے لیکن اس کی قیمت بہت بڑی ہے- یہ کیڑوں کی سب سے عیجیب اور نایاب اقسام میں سے ایک قسم ہے- اس کی شکل انتہائی منفرد اور خوفناک ہوتی ہے- اس کیڑے کی قیمت 89 ہزار ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Planet earth is full of beautiful birds, animals, and insects. Though you may be scared of some wild animals like tiger and lion, there are also some that are friendly and you can adopt like cats and dogs. Even birds like canaries and parrots are also commonly adopted.