مقبول ایپ ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی٬ افسوسناک واقعہ

گزشتہ روز بھارت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں ایک 19 سالہ نوجوان سلمان گولی کا نشانہ بننے کی وجہ سے اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
 

image


تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے جعفر آباد کا رہائشی سلمان اپنے دو دوستوں کے ہمراہ انڈیا گیٹ کی سیر کو گیا جہاں سے واپسی پر اس کے ایک دوست سہیل نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا کہا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے سلمان کی جانب پستول کا رخ کر دیا تاہم غلطی سے پستول سے گولی چل گئی۔

گولی سلمان کی گردن میں جا لگی اور سلمان کا کافی خون بہہ گیا۔ یہ صورتحال دیکھ کر سلمان کے دوست سہیل اور عامر اسے اسپتال کے بجائے اپنے قریبی عزیز کے گھر لے گئے جہاں سہیل نے خون کے دھبوں کی وجہ سے اپنے کپڑے تبدیل کیے- بعد ازاں سلمان کو اسپتال لے جایا گیا مگر تاخیر کی وجہ سے جان نہ بچائی جاسکی اور ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی-

پولیس نے دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان پر قتل کے ثبوت مٹانے کا الزامات عائد کیے گئے ہیں- پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سیہل اور عامر برقت سلمان کو اسپتال منتقل کردیتے تو شاید سلمان کی جان بچ سکتی تھی۔
 

image


واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں اس ایپ کو نوجوانوں کی بے راہ روی کا سبب قرار دیتے ہوئے اس ایپ پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A 19-year-old man was allegedly shot dead by his friend as they posed with a pistol to make a video on mobile app TikTok, police said Sunday. Last night, Salman Zakir along with his friends Sohail and Amir went out for a drive to India Gate.