کہاوت ہے کہ کھانا کھانے کا انداز تربیت کو ظاہر کرتا ہے، آپ کیسے کھانا کھاتے ہیں یہ آپ کی شخصیت کے رازوں سے پردہ ہٹاتا ہے

image
 
بزرگوں کا کہنا ہے کہ کھانا تو سب ہی منہ میں ڈالتے ہیں لیکن کھانا کھانے کا انداز درحقیقت انسان اور جانور میں فرق کو ظاہر کرتا ہے ۔ ماں باپ اپنی اولاد کو ہمیشہ کھانا کھانے کے آداب سکھاتے نظر آتے ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر بچہ اپنے انداز ہی سے کھانا کھاتا ہے- اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کھانا کھانے کا انداز درحقیقت انسان کی فطرت ، مزاج اور اس کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے اس وجہ سے آج ہم آپ کو کھانا کھانے کے مختلف انداز کے بارے میں بتائیں گے جس کے حامل افراد کس قسم کی خصوصیات رکھتے ہیں-
 
1: آرام آرام سے کھانے والے
آرام آرام سے کھانا کھانے والے افراد کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو کہ من موجی ہوتے ہیں اور زںدگی کے ایک ایک لمحہ کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں اور جب تک کسی ایک کام کو ختم نہ کر لیں تب تک دوسرے کام کا آغاز نہیں کرتے ہیں- ایسے افراد اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی تنقید کا بھی نشانہ بھی بنتے ہیں کیوں کہ یہ لوگ تمام کام بہت سست روی سے کرتے ہیں-
image
 
2: جلدی جلدی کھانے والے
جو لوگ کھانا جلدی جلدی کھاتے ہیں وہ بیک وقت کئی کام انجام دینے کی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور ہر کام کو مقررہ وقت سے پہلے کرنے کی کوشش کرتے ہیں- یہ لوگ کام کرنے کے ایسے جنون میں مبتلا ہوتے ہیں کہ اس کے باعث یہ اپنے آرام کی بھی پرواہ نہیں کرتے ہیں-
image
 
3: بہت منتخب کھانا کھانے والے
جو لوگ کھانا کھانے کی عادات میں بہت منتخب چیزیں کھاتے ہوں اور کسی بھی نئی ڈش کو کھانے کا رسک نہ لیتے ہوں ایسے لوگ اپنی زندگی میں بھی کبھی کوئی ایسا کام نہیں کرتے ہیں جس میں رسک ہو- وہ صرف انہی کاموں کا انتخاب کرتے ہیں جن پر ان کو مکمل دسترس حاصل ہو لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت اچھے طالب علم بھی ہوتے ہیں اور ہر چیز کے بارے میں سوال پوچھ پوچھ کر جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور جب کسی چیز کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کر لیتے ہیں تو اس کے بعد اس کا تجربہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے ہیں-
image
 
4: کھانے کی پلیٹ میں سب کچھ ترتیب سے رکھنے والے
دسترخوان پر موجود کھانے کی اشیا کو پلیٹ میں ڈالنا بھی ایک ہنر ہے جو لوگ اپنی پلیٹ میں تمام چیزيں ایک ترتیب سے جوڑتے ہیں وہ لوگ اپنی زندگی میں بھی ایک ترتیب کے عادی ہوتے ہیں اور وہ ہر کام کو ایک نظم کے ساتھ انجام دیتے ہیں- جلد بازی میں بھی وہ ایک ترتیب برقرار رکھتے ہیں اور کبھی کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرتے جو کہ جلد بازی میں کیا جائے-
image
 
5: کھانے کی پلیٹ کو بے ترتیبی سے بھرنے والے
سب کچھ کھانے کی خواہش میں ہر چیز کواپنی پلیٹ میں ڈھیر کی صورت میں رکھنے والے افراد اپنی عام زندگی میں بھی ایسے ہی ہوتے ہیں- ایسے لوگ دوسروں کے بہترین دوست ہوتے ہیں اور ہر طرح کا کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- یہ لوگ کام سے محبت کرنے والے لوگ ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ لوگ اس ہنر سے بھی بخوبی واقف ہوتے ہیں کہ اپنے چاہنے والوں کو کیسے خوش رکھا جا سکتا ہے اور ان کے لیے کس طرح ٹائم نکالا جاتا ہے-
image
 
6: نئے ذائقے کھانے والے
اکثر آپ کسی ریسٹورنٹ میں دوستوں کے ساتھ جائيں تو کچھ دوست ایسے بھی ہوں گے جو ہر بار کسی نئی چیز کا آرڈر کرتے ہیں اور نئی نئی چیزوں کو چکھنےاور کھانے کے شوقین ہوتے ہیں- ایسے لوگ زندگی سے کبھی بور نہیں ہوتے ہیں ان کے لیے زںدگی کا ہر نیا دن ایک نئے ذائقے کی طرح ہوتا ہے جس میں ہر روز ایک نیا ایڈونچر ہوتا ہے- یہ لوگ بہت بہادر ہوتے ہیں اور کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں ہوتے ہیں اور درحقیقت یہی خصوصیت ان کو کامیاب بناتی ہے-
image
 
7: ایک وقت میں صرف ایک چیز کھانے والے
اگر دسترخوان پر چاول اور روٹی دونوں موجود ہوں تو کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ صرف ایک چیز کھاتے ہیں یعنی یہ لوگ یا تو روٹی کھائيں گے یا پھر چاول- ایسے افراد اپنی عام زندگی میں بہت باریک بین ہوتے ہیں اور ہر فیصلے سے قبل ایک طویل وقت تک غور و فکر کرتے ہیں- یہ لوگ ہر کام بہترین کرنے کے عادی ہوتے ہیں اس وجہ سے لوگ ان کی بہت عزت کرتے ہیں- اس کے علاوہ یہ لوگ بہت تحمل مزاج ہوتے ہیں اس وجہ سے جلد اشتعال میں آکر کام کو بگاڑتے نہیں ہیں-
image
 
8: کھاتے ہوئے منہ سے آوازیں نکالنے والے لوگ
اکثر محفل میں کوئی نہ کوئی ایسا فرد موجود ہوتا ہے جس کے کھانا کھانے کی اور چبانے کی آواز سب تک پہنچ رہی ہوتی ہے- اگرچہ یہ بات تہذيب کے خلاف ہے لیکن ایسے لوگ دوسروں کی پرواہ کم ہی کرتے ہیں- ان کی زںدگی گزارنے کے اپنے اصول ہوتے ہیں یہ دوستوں کے دوست ہوتے ہیں لیکن جذباتی بھی ہوتے ہیں اس وجہ سے جلد جذبات میں بھی آجاتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: