|
|
کیا آپ جانتے ہیں کہ چائے میں آپ کی پسند نا پسند آپ کی
شخصیت کے بارے میں کیا انکشافات کرتی ہے؟ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی لیکن
اب یہ صرف ایک مفروضہ ہی نہیں بلکہ سائنسی طور پر ثابت شدہ بات ہے کہ مخصوص
قسم کی چائے پینے والے لوگ مخصوص عادات بھی رکھتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں لوگوں
کی پسندیدہ چائے اور پینے والے افراد کے بارے میں دلچسپ رائے بیان کی گئی
ہے۔ آپ بھی ضرور جانیے |
|
1- کالی چائے |
بغیر دودھ کی یا کالی چائے پینے والے افراد عام طور پر
سنجیدہ مزاج اور مقصد کے تحت زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں۔ سیاہ چائے کے
شوقین لوگ مصروف رہتے ہیں اس کے علاوہ انھیں اپنی صحت کی بھی کافی فکر ہوتی
ہے جس کی وجہ سے وہ چینی اور دودھ کو چائے میں ملانا پسند نہیں کرتے- |
|
|
2- دودھ والی چائے |
سفید چائے پینے والے لوگ ظاہری طور پر پرکشش اشیاء کو
پسند کرتے ہیں۔ان کو نفاست کے ساتھ خوبصورتی اور خوشگوار ذائقہ اپنی طرف
کھینچتا ہے۔ مزاجاً یہ نازک، انوکھے اور مثبت سوچ رکھنے والے ہوتے ہیں- |
|
|
3- گرین ٹی |
گرین ٹی پسند کرنے والے لوگ مطمئن مزاج اور صحت کا خیال
رکھنے والے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو جلد سے جلد اپنا مقصد پورا کرنا ہوتا
ہے- |
|
|
4- مصالحے والی چائے |
مصالحے والی چائے سے مراد ایسی چائے جس میں ادرک، قدار
چینی، لونگ الائچی وغیرہ شامل ہو۔ یہ چائے برصغیر پاک و ہند میں بہت پسند
کی جاتی ہے- |
|
|
5- دودھ پتی |
چائے کی اس قسم کو پسند کرنے والے لوگ زندہ دل، ہنس مکھ
اور زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرنے والے ہوتے ہیں اور اس چائے کو پسند
کرنے والے لوگ باہمت، گرم جوش اور باصلاحیت ہوتے ہیں |
|