سورہ ماعون اردو ترجمہ

سورہ ماعون اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 107 ہے اور یہ 7 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ ماعون اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

7 آیات کی تعداد:
30 پارہ:
107 سورہ نمبر:
مکی دور نزول:

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ ﴿۱﴾ یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ﴿۲﴾ اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے( لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا ﴿۳﴾ تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے ﴿۴﴾ جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں ﴿۵﴾ جو ریا کاری کرتے ہیں ﴿۶﴾ اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے ﴿۷

Reviews & Comments