Anas b. Malik reported:
I set out along with Jabrir b. 'Abdullah al-Bajali on a journey and he used to serve me. I said to him: Don't do that. Thereupon he said: I have seen Ansar doing this with Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم  ). I swore by Allah whenever I accompany any one of the Ansar, I would serve him and Ibn Muthanni, and Ibn Bashshir made this addition in their narrations: Jarir was older than Anas, and Ibn Bashshir said: He was of a more advanced age as compared with Anas. Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم  ) invoked blessings for the tribes of Ghifar and Aslam. 
                    
                 
             
            
                
                    
                        حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عَرْعَرَةَ - وَاللَّفْظُ لِلْجَهْضَمِيِّ - حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيِّ فِي سَفَرٍ فَكَانَ يَخْدُمُنِي فَقُلْتُ لَهُ: لَا تَفْعَلْ، فَقَالَ: «إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ تَصْنَعُ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، آلَيْتُ أَنْ لَا أَصْحَبَ أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا خَدَمْتُهُ» زَادَ ابْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ فِي حَدِيثِهِمَا: وَكَانَ جَرِيرٌ أَكْبَرَ مِنْ أَنَسٍ، وَقَالَ ابْنُ بَشَّارٍ: أَسَنَّ مِنْ أَنَسٍ
                    
                 
             
            
                
                    
                          نصر بن علی جہضمی  ، محمد بن مثنیٰ اور ابن بشار نے ابن عرعرہ سے روایت کی ۔ الفاظ جہضمی کے ہیں  ۔ انھوں نے کہا :  مجھے عرعرہ نے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا :  ہمیں شعبہ نے یو نس بن عبید سے حدیث بیان کی  ، انھوں نے  ثابت بنانی سے ،  انھوں نے حضرت انس بن مالک  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روایت کی ،  کہا :  میں حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے ساتھ سفر کے لیے نکلا  ، وہ  ( اس سفر میں  )  میری خدمت کرتے تھے ، میں نے ان سے کہا :  ایسا نہ کریں  ، انھوں نے کہا کہ میں نے  ( جب )  انصار کو دیکھا کہ وہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  کے ساتھ  ( خدمت و تواضع )  کا سلوک کرتے ہیں تو میں نے قسم کھا ئی کہ میں جب بھی کسی انصاری کے ساتھ ہوں گا تو اس کی خدمت کروں گا  ۔ 
ابن مثنیٰ اور ابن بشار نے اپنی اپنی حدیث میں مزید یہ بیان کیا ،   ( ابن مثنیٰ نے کہا )  حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بڑے تھے ابن بشار نے کہا :  حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عمر میں زیادہ تھے ۔