Abu Huraira reported Allah's Apostle (may peace he upon him) saying:
You have heard about a city, one side of which is on land and the other is in the sea (Constantinople). They said: Allah's Messenger, yes. Thereupon he said: The Last Hour would not come unless seventy thousand persons from Bani lshaq would attack it. When they would land there, they will neither fight with weapons nor would shower arrows but would only say: There is no god but Allah and Allah is the Greatest, and one side of it would fall. Thaur (one of the narrators) said: I think that he said: The part by the side of the ocean. Then they would say for the second time: There is no god but Allah and Allah is the Greatest and the second side would also fall, and they would say: There is no god but Allah and Allah is the Greatest, and the gates would be opened for them and they would enter therein and, they would be collecting spoils of war and distributing them amongst themselves when a noise would be heard saying: Verily, Dajjal has come. And thus they would leave everything there and go back.
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ ثَوْرٍ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ الدِّيلِيُّ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُمْ بِمَدِينَةٍ جَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَرِّ وَجَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَحْرِ قَالُوا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَغْزُوَهَا سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ بَنِي إِسْحَقَ فَإِذَا جَاءُوهَا نَزَلُوا فَلَمْ يُقَاتِلُوا بِسِلَاحٍ وَلَمْ يَرْمُوا بِسَهْمٍ قَالُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَيَسْقُطُ أَحَدُ جَانِبَيْهَا قَالَ ثَوْرٌ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ الَّذِي فِي الْبَحْرِ ثُمَّ يَقُولُوا الثَّانِيَةَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَيَسْقُطُ جَانِبُهَا الْآخَرُ ثُمَّ يَقُولُوا الثَّالِثَةَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَيُفَرَّجُ لَهُمْ فَيَدْخُلُوهَا فَيَغْنَمُوا فَبَيْنَمَا هُمْ يَقْتَسِمُونَ الْمَغَانِمَ إِذْ جَاءَهُمْ الصَّرِيخُ فَقَالَ إِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَرَجَ فَيَتْرُكُونَ كُلَّ شَيْءٍ وَيَرْجِعُونَ
عبدالعزیز بن محمد نے ثور بن زید دیلی سے ، انھوں نے ابو الغیث سے اور انھوں نے حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" تم نے ایسے شہر کے بارے میں سنا ہے جس کی ایک جانب خشکی میں ہے اور دوسری جانب سمندر میں ہے؟ "" انھوں ( صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین ) نے عرض کی ، جی ہاں ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کے خلاف بنو اسحاق میں سے ستر ہزار لوگ جہاد کریں گے ، وہاں پہنچ کر وہ اتریں گے تو ہتھیار اس سے جنگ کریں گے نہ تیر اندازی کریں گے ، وہ کہیں گے ، لاالٰہ الا اللہ واللہ اکبر ، تو اس ( شہر ) کی ایک جانب گرجائےگی ۔ ""
ثور نے کہا : میں ہی جانتا ہوں کہ انھوں ( ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہی ( کنارہ ) کیا ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" جو سمندر میں ہے ، پھر وہ دوسری بار لاالٰہ الا اللہ واللہ اکبر کہیں گے تو اس ( شہر ) کا دوسرا کنارابھی گرجائے گا ، پھر وہ تیسری بار لاالٰہ الا اللہ واللہ اکبر کہیں گے تو ان کے لیے راستہ کھل جائے گا اور وہ اس ( شہر ) میں داخل ہوجائیں گے اور غنائم حاصل کریں گے ۔ جب وہ مال غنیمت تقسیم کررہے ہوں گے تو ایک چیختی ہوئی آواز آئے گی جو کہےگی : دجال نمودار ہوگیا ۔ چنانچہ وہ ( مسلمان ) ہر چیز چھوڑدیں گے اور واپس پلٹ پڑیں گے ۔ ""