It was narrated that Abu Al-Juwairiyah said:
I heard Ibn 'Abbas when he was asked: 'Advise us about Badhiq (a drink made from the juice of grapes slightly boiled).' He said: 'Muhammad came before Badhiq (i.e., it was not known during his time), but everything that intoxicates is unlawful.'
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَسُئِلَ فَقِيلَ لَهُ: أَفْتِنَا فِي الْبَاذِقِ ؟ فَقَالَ: سَبَقَ مُحَمَّدٌ الْبَاذَقَ، وَمَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ .
ابوجویریہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا ان سے مسئلہ پوچھا گیا اور کہا گیا: ہمیں بادہ ۱؎ کے بارے میں فتویٰ دیجئیے۔ تو انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے زمانے میں بادہ نہیں تھا، ( یا آپ نے اس کا حکم پہلے ہی فرما دیا ہے کہ ) جو بھی چیز نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے۔