کرونا وائرس کے حوالے سے بڑی معلومات دینے کے لیے واٹس ایپ بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کردیا

image

کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات سے متعلق غیر تصدیق شدہ معلومات دنیا بھر میں پھیلائی جارہی ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ اس کے پیشِ نظر واٹس ایپ نے اپنا ایک اہم فیچر متعارف کروادیا۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے اشتراک سے واٹس ایپ نے اپنا نیا فیچر واٹس ایپ ڈاٹ کام سلیش کورونا وائرس whatsapp.com/coronavirus کے نام سے متعارف کروا دیا۔ اس کے تحت اب صارفین کو دنیا بھر سے کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور صحیح اعداد و شمار سے آگاہ کیا جاسکے گا۔

اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور ضروری معلومات اوکے کریں۔ اس سے آپ کو ہوم پیج ملے گا جہاں سے آپ معلومات اور اعداد جان سکیں گے۔

یہ ایک نیوز پیج کی طرح کا کام کرتا ہے، جس میں ذیلی اداروں کے لنک بھی دیے گئے ہیں اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کس طرح مختلف ممالک میں مختلف فیکٹ چیکر اداروں کے ساتھ مل کر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US