کرونا وائرس ایک خطرناک وبا ہے جس سے ایک دو نہیں بلکہ دنیا بھر میں تقریباً 168 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ اس کی علامات اور عام فلو کی چند باتیں مترادف ہیں، مگر ہرگز اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو اگر نزلہ ہوگیا تو کرونا ہوگیا۔ اس لئے جان لیں کہ کرونا اور فلو میں کیا فرق ہے:
کرونا کی علامات:
1: سانس لینے میں دشواری
عام طور پر کو وڈ 19 میں مبتلا ہونے کے پانچ سے دس دن کے اندر مریض کو سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پھیپھڑوں کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔
2: چھاتی میں درد یا دباؤ کی کیفیت
اس علامت کا تعلق بھی پھیپھڑوں کے متاثر ہونے سے ہے۔
3: چہرہ یا ہونٹ نیلے پڑ جانا
اس سے متاثرہ مریض کو آکسیجن کی فراہمی نہیں مل رہی ہوتی پھیپھڑوں کے عمل متاثر ہونے سے۔
4: بچوں پر زیادہ اثرانداز نہیں
کرونا چھوٹی عمر کے بچوں پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا۔
5: بخار اور تھکاوٹ
کرونا متاثرین کو بخار بھی ہوتا ہے اور جسم میں تھکاوٹ کا احساس بھی عام فرد سے زیادہ ہوتا ہے۔
عام فلو کی علامات:
1: بخار اور تھکاوٹ:
عام فلو میں آپ کو ہلکا بخار اور تھکان ہوجاتی ہے۔
2: گلے میں خراش اور ناک بہنا
عام فلو سے گلے میں خراش اور ناک بہتی ہے یا اگر ناک نہ بہے تو وہ جم جاتی ہے یا ایک نتھنے سے سانس لیا جارہا ہوتا ہے۔
3: پٹھوں جوڑوں اور سر درد
عام فلو میں پٹھوں کی تکلیف بھی ہوجاتی ہے، جوڑوں اور سر میں درد بھی۔
یہ تمام علامات ایک دوسرے سے مختلف ہیں لہٰزا آپ لوگ فرق جان لیں تاکہ کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہ رہ جائے۔