کرونا وائرس سے بچنے کے لئے جہاں ہر کوئی احتیاطی تدابیریں اور ہدایات بتا رہا ہے وہیں چینی اداکارہ نے بھی ہاتھ دھونے کا نیا طریقہ سب کو اپنی ویڈیو کے ذریعے بتا دیا، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق چین کی 38 سالہ معروف اداکارہ فین بنگبنگ نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں رقص کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتادیا کہ ہاتھ اچھی طرح رگڑ رگڑ کر صاف کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اس مہلک مرض سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ صحت مند رہنے کے لیے ہمیشہ ہاتھ دھوتے رہیں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے دنیا بھر میں مختلف حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔