کرونا وائرس صرف کسی متاثرہ شخص کے چھینکنے سے ہی کسی دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوتا بلکہ اگر وہی متاثرہ شخص کھانسی کرتے ہوئے اپنے ہاتھ منھ پر رکھے، پانی کے نل پر لگائے، کسی کرسی، کھڑکی، دروازوں، بستر، دروازے کے ہینڈل، پانی کے گلاس، کھانے کی پلیٹ، موبائل فون، بالوں کے کنگھے، دوائی کی بوتل، لوشن غرضیکہ کسی بھی چیز کو چھوئے تو اس کے جراثیم ان چیزوں ہر رہ جاتے ہیں- اور جب کوئی دوسرا فرد اس کو ہاتھ لگاتا ہے تو یہ تمام جراثیم اس میں چلے جاتے ہیں۔
دروازوں اور اس کے ہینڈلز اس وائرس کے بڑھنے کا حتمی الامکان سبب بن سکتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم دروازوں پر اپنی خصوصی توجہ دیں اور انھیں گرم پانی کی مدد سے اچھر طرح سینییٹائزر اور صابن، سرف وغیرہ سے رگڑ کر دھوئیں اور ہینڈلز پر کوئی کوور یا تھیلی لگا دیں، کوشش یہ کریں کہ کوئی دروازوں کو نہ چھوئے اور جہاں ضرورت ہو آپ ہاتھوں کے دستانے پہن کر چیزوں کو ہاتھ لگائیں۔
اس کے علاوہ کسی کا استعمال شدہ کنگھا یا دیگر کوئی بھی چیز ہاتھ نہ لگائیں، اپنی چزیں بھی خود احتیاط سے استعمال کریں۔ آپ باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں تاکہ وائرس سے متاثر ہونے اور پھیلنے کا امکان کم ہو۔