اس تصویر میں ایسی کیا گڑبڑ چھپی ہے جو یہ سب کو خوفزدہ کر دیتی ہے؟

image

بظاہر دکھنے میں تصویر تو یہ بالکل عام سی لگ رہی ہے جس میں تین لڑکیاں ایک واش روم میں سیلفی لیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

لیکن اس تصویر میں کچھ تو گڑبڑ موجود ہے کہ اگر ہم غور کریں تو شاید ہم خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس تصویر میں چھپے خوفناک راز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کر دیا ہے۔

دراصل ہوتا یہ ہے کہ بہت سے افراد جلد بازی میں تصاویر میں چھپی چیزوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

میکسیکو کے کسی اسکول کی اس تصویر میں سب سے پیچھےکھڑی موجود لڑکی کا آئینے میں چہرہ دوسری طرف ہے جو لوگوں کے ذہنوں میں ڈر پیدا کر دے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ تصویر جہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی تو وہیں کئی افراد کے دلوں میں اس تصویر نے خوف بیدار کر دیا۔ اس تصویر کی وضاحت بھی اب تک سامنے نہ آ سکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US