ان دنوں سوشل میڈیا پر نارنجی رنگ کے بادلوں کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس نے شہریوں کو نا صرف خوف میں مبتلا کیا بلکہ بہت سے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ دنیا اب اختتام کی جانب پہنچ چکی ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی یورپی ملک پرتگال میں ایسے گہرے نارنجی بادل دکھائی دئے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع کر دی ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ایڈیٹنگ کے ذریعے تیار کی گئی ہے جبکہ وہاں کے سینکڑوں افراد نے امکان ظاہر کیا کہ دنیا اب اپنی مدت پوری کر چکی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ فطرت کا انوکھا منظر ہے جو جہنم کی منظر کشی کر رہا ہے۔ کسی نے کہا آج ہماری زندگی کا آخری دن ہے۔
البتہ محکمہ موسمیات کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ موسمی تبدیلی کے باعث اس طرح کے بادل نمودار ہوتے ہیں جسے عام طور پر ’’کمیولونمبس کلاؤڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس طرح کی صورت حال ہواؤں کا توازن خراب ہونے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد پیدا ہوسکتی ہے جس میں سورج کا عمل دخل ہوتا ہے۔ اس منفرد تصویر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔