اس ننھے بچے کو دیکھ کر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کونسا نامور سیاستدان ہے؟
بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں موجود یہ پیارا بچہ کونسی مشہور شخصیت ہے پہچانیں اور بتائیں۔
اگر آپ اس تصویر میں موجود اس بچے کو نہیں پہچان پائے تو پریشانی نہ ہوں بلکہ ہم آپ کو بتاتے ہیں ک یہ بچہ آخر ہے کون۔
تصویر میں نظر آنے والا یہ معصوم بچہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہیں۔ جی ہاں دراصل یہ پرانی یاد گار تصویر عمران خان کے بچپن کی ہے۔
عمران خان کا پورا نام عمران احمد خان نیازی ہے۔ عمران خان پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم ہیں جبکہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی رہ چکے ہیں جن کی قیادت میں پاکستان پہلی بار 1992ء میں ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا۔