یقیناً آپ لوگوں کو بھی ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کا بہت شوق ہوگا اور ان میں نظر آنے والے خوفناک مناظر دیکھ کر آپ لطف اندوز بھی ہوتے ہوں گے۔
آئے روز انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں جو آپ کے رونگٹے کھڑے کر دیتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک خوفزدہ کر دینے والی تصویر سامنے آئی ہے جس نے لوگوں کو ڈر میں مبتلا کر دیا ہے۔
لیکن اس تصویر کے پیچھے کیا حقیقت ہے جن افراد کو معلوم ہوا وہ دنگ رہ گئے۔
دراصل یہ تصویر ہانگ کانگ کے ایک اپارٹمنٹ میں لی گئی ہے جسے ایک سوشل میڈیا صارف نے انٹرنیٹ پر شئیر بھی کی۔
دہشت سے بھرپور اس تصویر کو اگر ایک سے زیادہ بار بھی نظر جما کر دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے جیسے کسی عورت نے اپنے گلے میں رسی ڈال کر خود کو پھانسی دے دی ہو، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔
در حقیقت یہ کسی نے وہاں اپنے کپڑے لٹکائے ہوئے ہیں اور ترتیب ایسی رکھی کہ جو بصری دھوکے کا باعث بن گئی، یعنی ایک لمبی سیاہ پینٹ، سفید قمیض اور ایک لمبا سا لباس۔