بچوں کی اس تصویر میں موجود ایسا کیا ہے جو غور سے دیکھنے والے کے رونگٹے کھڑے کر دیتی ہے؟

image

کچھ تصاویر دیکھنے میں خوبصورت اور معصومیت سے بھری ہوتی ہیں مگر کبھی ان میں کچھ ایسا چھپا ہوتا نظر آتا ہے جو خوف میں مبتلا کر دینے کے لئے کافی ہوتا ہے۔

جیسے اوپر موجود تصویر کو دیکھیں، ہنستے کھیلتے چار دوستوں کی یہ تصویر پہلی نظر میں عام سی لگ رہی ہے ،تاہم اس میں کچھ ایسا چھپا ہے جو کسی کو بھی ڈرا دینے کے لئے کافی ہے۔

عام طور پر لوگ زیادہ توجہ سے تصاویر نہیں دیکھتے تو کیا آپ اس میں چھپی گڑبڑ پکڑنے میں کامیاب ہوسکے ہیں؟

اس تصویر میں دائیں جانب کونے میں کھڑے بچے کے کندھے پر اس کے دوست کا ہاتھ ہے اور اسی دوست نے اپنے بائیں جانب کھڑے لڑکے کے کندھے پر بھی ہاتھ رکھا ہوا ہے، مگر پھر بھی وہاں ایک اضافی ہاتھ یا انگوٹھا نظر آرہا ہے حالانکہ وہاں کوئی پانچواں لڑکا تو موجود ہی نہیں ہے، تو آخر وہ کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے؟

یقیناً بائیں جانب دوسرے کھڑے لڑکے کا تو نہیں کیونکہ اس نے اپنے ہاتھ نیچے لٹکایا ہوا ہے۔ تو یہ کس کا ہاتھ ہے اس حوالے سے خاص کچھ خاص معلوم نہیں ہو سکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US