سعودی حکومت ہر سال تمام ممالک سے حج کی ادائیگی کے حوالےسے کئی ماہ قبل ہی معاملات طے کرلیتی ہے، لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث مذکورہ معاملات طے نہیں کیے جاسکے ہیں۔
کورونا وائرس سعودیہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ان حالات کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے گزشتہ ماہ تمام ممالک کو حج معاہدے نہ کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمان پریشان ہیں کہ اس مرتبہ مقدس دینی فریضے حج کی ادائیگی ہو بھی سکے گی یا نہیں۔لیکن تاحال اس بارے میں سعودی حکومت نے کوئی حتمی دلیل پیش نہیں کی کہ آیا حج ہوگا یا نہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت پہلے ہی عمرہ زائرین پر عارضی طور پر پابندی لگاچکی ہے۔