دیکھا جائے تو یہ ایک عام سی تصویر ہے جس میں 6 لڑکیاں ایک ساتھ صوفے پر بیٹھی ہیں، جیسے ایک ساتھ پارٹی کررہی ہوں اور ان کی ایک ساتھ بیٹھے گروپ میں تصویر لی گئی ہو۔ لیکن اگر غور کیا جائے تو اس تصویر کو دیکھ کر آپ کے رونگٹے بھی کھڑے ہو سکتے ہیں۔
جی ہاں، سوشل میڈیا پر شئیر ہونے والی اس تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو بہت زیادہ خوفزدہ کر دیا ہے۔ دراصل اس تصویر میں صرف 6 لڑکیاں موجود ہیں، تاہم اگر ان کی ٹانگوں پر غور کیا جائے تو ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی ایک لڑکی کی ٹانگ غائب ہو۔
سوشل میڈیا پر اس تصویر کو لے کر کافی تبصرے کئے گئے جیسے ہوسکتا ہے کہ کسی ایک لڑکی نے ٹانگیں چھپالی ہوں، کئی لوگوں کو ڈر بھی محسوس ہونے لگا کہ آخر ایسا کیسے ممکن ہے کہ ان میں سے کسی لڑکی کی ٹانگ ہی موجود نہ ہو، لیکن کسی کو بھی صحیح جواب نہیں مل سکا۔
اس تصویر کے پیچھے کیا حقیقت ہے آئیں ہم آپ کی اس خوف کو دور کرتے ہیں۔
در اصل الٹے ہاتھ کی جانب بیٹھی ہوئی دوسری لڑکی نے پہلی لڑکی کی ٹانگوں کے پیچھے اپنی ٹانگیں چھپا رکھی ہیں۔ اب یہ جان بوجھ کر کیا گیا یا پھر تصویر ہی کچھ اس انداز میں لے لی گئی اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔