حریم شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا، سب دنگ رہ گئے

image

ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ پاکستان کی کئی مشہور سیاسی شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا چکی ہیں لیکن اب انہوں نے بین الاقوامی سیاستدانوں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

حال ہی میں حریم شاہ کی ایک ٹویٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کر کے ان کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

حریم شاہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار اور ان کا بے حد مذاق بھی اُڑایا جا رہا ہے۔

متنازعہ ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ برس دفتر خارجہ میں ویڈیو بنانے پر وہ شدید تنقید کا نشانہ بنیں اس کے علاوہ سیاسی شخصیات اور کبھی کرکٹرز سے متعلق ان کی ٹوئٹس بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US