تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی۔۔۔ بجلی کے بل میں کمی، سندھ حکومت کا نیا آرڈیننس

image

سندھ حکومت کی جانب سے بجلی، گیس صارفین اور کرایہ داروں کے ریلیف کیلئے مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ آرڈیننس پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سزا بھی دی جائے گی جبکہ 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہورہا لہٰذا آئین کے آرٹیکل 128 (1) کے تحت گورنر سندھ اس آرڈیننس کا نفاذ کریں گے۔

مسودہ کے مطابق کوئی بھی تعلیمی ادارہ 80 فیصد سے زائد فیس وصول نہیں کرے گا، 20 فیصد فیس میں سے کٹوتی لازمی ہوگی۔

مالک مکان کرایہ وصولی کو معطل یا مؤخر کرے گا جبکہ بیواؤں اور بزرگ خواتین پر اس شق کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کسی بھی ملازم یا کارکن کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا، ملازم کی تنخواہ لازمی ادا کرنا ہوگی۔

260 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے مکمل بل معاف جبکہ 260 سے 350 یونٹ والے صارفین کو 25 فیصد بل ادا کرنا ہو گا۔

100 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو بل معاف، 200 یونٹ والوں کو 25 فیصد جبکہ 300یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد بل ادا کرنا ہوگا۔

80 گز کے مکانات کو پانی کا بل مکمل معاف جبکہ 120 گز تک کے مکانات والوں کو 25 اور 240 گز کے مکانات والوں کو 50 فیصد بل ادا کرنا ہو گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US