آئے روز انٹرنیٹ پر دلچسپ و منفرد اقسام کی تصاویر اور ویڈیوز نشر ہوتی رہتی ہیں جو صارفین کی دلچسپی میں اضافہ کر دیتی ہیں، اور بعض اوقات ایسی تصاویر اور ویڈیو کلپ بھی اپ لوڈ ہوتی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
اسی طرح انٹرنیٹ پر ایسی تصویر وائرل ہوئی جس میں سڑک پر رکھا کوڑا دان زمین سے تھوڑا اوپر ہوا میں نظر آرہا ہے۔ یہ تصویر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے اور وہ اس کے پیچھے پوشیدہ وجوہات تلاش کرنے لگے۔
تصویر شئیر کرنے والے صارف نے اس معاملے کو حل کرتے ہوئے دیگر حیران و پریشان صارفین کی پریشانی کو دور کیا۔
کیا آپ کو بھی یہ کچرا دان ہوا میں نظر آرہا ہے؟
اگر ایسا ہے تو آپ بالکل غلط سمجھ رہے ہیں کیونکہ دراصل کچرے دان کے ساتھ زمین پر پانی گرا ہوا ہے جو کوڑے دان کا سایہ معلوم ہورہا ہے۔