خبردار! ان علاقوں کا رخ نہ کریں۔۔۔ کراچی کے چند علاقے ریڈ زون ایریا قرار

image

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے باعث چند علاقوں کو ریڈ زون ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔

شہرِ قائد میں ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی جانب سے یوسی 8 اور 9 کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یوسی 8 اور 9 میں مزید سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی جانب سے ریڈزون قرار دیئے جانے والے علاقوں میں گلشن13 ڈی، 13 بی، جمالی کالونی اور13 بی ٹو شامل ہیں، اس کے علاوہ گلشن بلاک 4، 6 اور 7 کے علاقے بھی ریڈزون میں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گھر کا ایک فرد شناختی کارڈ کے ساتھ خریداری کے لیے نکل سکے گا۔ مذکورہ علاقوں میں ضروری اشیاء کی دکانیں صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک کھلیں گی، جبکہ حالات قابو میں آگئے تو ایک ہفتے بعد علاقہ کو کھول دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US