یہ تصویر بظاہر تو بالکل عام سی تصویر لگ رہی ہے جس میں چار دوستیں کسی جگہ موجود کھڑی تصویر کھچوانے کے لئے پوز دے رہی ہیں۔
تاہم اس تصویر میں کچھ ایسی گڑبڑ موجود ہے جس نے کئی انٹرنیٹ صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
درحقیقت خواتین میں تو کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لئے آپ نے تصویر کو غور سے دیکھنا ہے۔
کیا آپ تصویر میں چھپی گڑبڑ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو پائے؟
اگر نہیں تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
تصویر بنواتی خواتین کے پیچھے کا منظر جہاں گھومتے راہ گیروں کو غور سے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے۔
یعنی ان تمام راہ گیروں کے چہرے ایک جیسے ہیں جو کہ یقیناً فوٹو شاپ سے ہی ایڈٹ کئے گئے ہیں۔