وفاقی کابینہ کا اجلاس، لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ

image

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، اجلاس میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی جبکہ ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی سمری مؤخر کردی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے 2 تجاویز پر غور کیا گیا، جن میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک یا 28 اپریل تک بڑھانے کا کہا گیا۔

تاہم لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US