اس تصویر میں موجود کیا آپ اس ننھی معصوم بچی کو پہچان سکتے ہیں اور کیا بتا سکتے ہیں کہ یہ کونسی معروف اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟
ہاتھوں میں پاپڑ کا پیکٹ تھامے، نزاکت بھرے انداز میں دیکھتی اس بچی کو کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟
اگر آپ اوپر تصویر میں موجود اس پیاری بچی کو پہچاننے میں کامیاب نہیں ہوئے تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
اس تصویر میں دکھائی دینے والی بچی دراصل پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی ہیں۔
سجل علی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہیں اور ان کی اداکاری بھی لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیتی ہے۔ حال ہی میں سجل علی کا بیاہ اداکار احد رضا میر کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ دونوں فنکار ایک ساتھ ڈرامے میں کام بھی کر چکے ہیں۔