اس تصویر میں موجود ان دو بہنوں کو کیا آپ پہچان سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ یہ پاکستان کی کوسنی دو معروف اداکارائیں بہنیں ہیں؟
لال پیلے رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس یہ دونوں پیاری بہنیں آخر کون ہیں کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟
اگر نہیں پہچانے تو آئیں ہم بتاتے ہیں۔
اس پرانی تصویر میں موجود یہ دونوں بہنیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارائیں عروہ حسین اور دوسری ان کی چھوٹی بہن ماورہ حسین ہیں۔
عروہ اور ماورہ دونوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ عروہ نے ڈراموں میں اداکاری کا آغاز سن 2012 میں کیا جبکہ ماورہ حسین آغاز میں ریڈیو ہوسٹ کے فرائض انجام دے چکی ہیں اور انہوں نے اپنا فلم ڈیبیو جوانی پھر نہیں آنی سے کیا۔ دونوں بہنیں حسین سسٹرز کے نام سے مشہور ہیں۔