دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 55 کورونا کے مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں مہلک وبا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد ساڑھے چار کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 15 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئیں ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں دن بہ دن تیزی آرہی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 262 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 260 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک ایک بار پھر اس مہلک وبا کا شکار ہیں۔