کیا آپ کو معلوم ہے کہ کراچی میں سردی دیر سے کیوں آتی ہے؟

image

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سردیاں اپنی بیٹھک لگا چکی ہیں، بالائی علاقہ جات میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن شہر کراچی میں ماہِ دسمبر میں بھی سردی کا نام و نشان نہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کراچی میں سردی بہت دیر بعد اور کم وقت کے لئے کیوں آتی ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ کراچی سمندر کے قریب واقع ہے اور سرد ہوائیں مختلف ممالک کا رخ کرتے ہوئے آخر میں کراچی میں آکر ٹہرتی ہیں۔

کراچی میں سردی تاخیر سے آنے کی ایک وجہ درختوں کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ درخت موسمیاتی تبدیلیوں میں معاون کردار ادا کرتے ہیں اور اس کی کمی کی وجی سے بارش سمیت سردی میں بھی کمی آجاتی ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں بڑھتی آلودگی اور ٹریفک کا دھواں اس قدر شدت اختیار کر گیا ہے کہ کراچی کے موسم کا خاکہ ہی بدل چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا تاحال یہی کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع صاف موسم خشک اور صرف رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US