شادی میں منفرد کپڑے اور مختلف انداز میں دلہن اور دولہا کی انٹری تو آپ نے بھی دیکھی ہے کوئی رکشہ میں، تو کوئی چنگجی میں دلہن کو لینے آتا ہے اور کچھ لوگ تو سائیکل کو بھی سجا کر دلہن لینے پہنچ جاتے ہیں.
مگر فیصل آباد میں گذشتہ سال ہوئی ایک شادی میں نہ گھوڑا آیا، نہ بھگی، نہ رکشہ آیا نہ ڈولی۔۔ بلکہ دلہن اور دولہا میاں ولیمہ کی تقریب میں شادی حال پہنچے مگر۔۔۔ نوبیاہتا جوڑے کی شادی حال انٹری کشتی پر سوار ہو کر ہوئی۔
ایسا کیا ہوا کہ دونوں کو کشتی میں بیٹھ کر انٹری کرنی پڑی ۔۔۔ ؟
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کنول اور عثمان نے اپنی شادی کو یادگار اور دیگر شادیوں سے منفرد بنانے کی غرض سے حال میں انٹری کشتی میں بیٹھ کر کی، تاکہ انکی شادی ہر دور میں منفرد شادیوں میں یاد رکھی جائے۔
جس کے لئے انہوں نے ویڈنگ پلانر اور سپانسر عرفان احسن سے رابطہ کیا اور ان کی زبردست تخلیق اور محنت کی بدولت کشتی میں انٹری ممکن ہوئی۔ 4 فٹ کا ایک مصنوعی سوئمنگ پول حال کے اندر علیحدہ سے تیار کر وا یا اور ٹائیٹینک سے کسی حد تک مطابقت کرتی ہوئی ایک کشتی بھی تیار کروائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں میاں بیوی کشتی میں بیٹھے ہیں اور قریبی دوست ان کی کشتی کو ہاتھ سے دھکا لگا کر چلا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ شادیوں کا سیزن ہے اور ہر کوئی انی شادی کو یادگار بنانے کے لئے منفرد انداز کو ڈھونڈھ رہا ہے۔