نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک گذشتہ چند دنوں سے شفا اسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد اُن کا انتقال ہوگیا ہے۔
اُن کے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018ء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔