راولپنڈی میں پیر ودھائی بس اسٹینڈ پر دھماکا، دھماکے میں 4 افراد زخمی۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیر ودھائی کے علاقے میں بس اسٹینڈ پر دھماکا ہوا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکا بس اسٹینڈ پر موجود رکشے میں ہوا ہے، ریسکیو ٹیمز نے جائے وقعہ پر پہنچ کر ریسکیو کا عمل شروع کردیا ہے، دھماکے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم اس دھماکے کی نوعیت کا فی الحال اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے جبکہ ایک زخمی کو اسپتال بھی منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا چنگچی رکشے میں ہوا ہے اس لئے یہ سلنڈر دھماکا نہیں ہو سکتا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔