والد کا انتقال کورونا سے نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔ سابق جج ارشد ملک کے بیٹے نے موت کی اصل وجہ بتا دی

image

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کا آج صبح ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوا جہاں گذشتہ تین ہفتوں سے ان کا نمونیہ کا علاج چل رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ارشد ملک کا انتقال کورونا کے باعث ہوا تاہم اور اب ان کے صاحبزادے کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ والد کی موت کورونا کی وجہ سے نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ارشد ملک کے بیٹے نے بتایا کہ والد کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

خیال رہے کہ ارشد ملک کے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے 24 دسمبر 2018ء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل کیس کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US