امیر بننے کا شوق ہر عمر میں ہر کسی کو ہوتا ہے ۔ لیکن محنت کرکے کمانا اور امیری حاصل کرنا ایک الگ بات ہے۔ پیسے کی ہوس نے انسانیت کو ختم کر کے رکھ دیا ہے۔
کشھ ایسا ہی واقعہ گذشتہ روز سامنےآیا جس کے مطابق ایک سنگ دل بیٹا فہد سلیم اور بیٹی فاریہ سلیم نے اپنی والدہ کا جعلی سرٹیفیکٹ بنوا کر 25 کروڑ روپے امریکی انشورنس کمپنی سے بٹو لیئے۔
تفصیلات کے مطابق: سیما سلیم کھر نامی خاتون نے امریکی انشورنس کمپنی سے 2009 میں دو پالیسیاں لی تھیں اور 8 جون 2011 کو سیما سلیم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بیمہ رقم وصولی کےلیے جمع کرایا گیا تھا۔
مگر انشورنس کمپنی کو شک اس وقت ہوا جبکہ 2013 میں خاتون کے نام سے امریکی پاسپورٹ کی درخواست دائر کی گئی اور اس وقت کمپنی نے ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل میں یہ مقدمہ درج کروایا۔
اس معاملے میں ملوث دونوں بیٹا ارو بیٹی کے نام تو بتائے جاچکے ہیں مگر مزید تفصیلات اور ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ انشورنس رقم کیلئے بوگس ڈیتھ سرٹیفکیٹ سیکریٹری یونین کونسل 6 نمبر کو بنوائے اور سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوایا گیا اور ماں کے مرنے کی وجہ حرکت قلب بند ہونا درج کروائی گئی۔ جبکہ
فشرمین مورنا قبرستان کی رسید بھی مہیا کی گئی تاکہ معلوم چل سکے کہ والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
ان تمام دستاویز کو لے کر ملزم فہد امریکہ بھی گئے، واپس آکر رقم بینک میں منتقل کروانے کے لئے کراچی میں
ایک اکاؤنٹ دھوراجی، دوسرا جھیل پارک برانچ میں کھلویا تا کہ کسی کو اتنی بڑی رقم کا پتہ نہ چل سکے۔
بیٹی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ، بیٹا انشورنس رقم لینے میں ملوث ہیں اور دونوں سے اب تک 25 کروڑ روپے کمپنی سے دھوکہ کر کے حاصل کئے ہیں۔