ہر دفتر کے اصول و ضوابط الگ ہوتے ہیں کیونکہ سب کی انتظامیہ اپنے فائدے اور مارکیٹ کے نظام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مختلف اصولوں کی پابندی لازم کردیتے ہیں۔
آج کل ہر چیز ایک دوسرے سے منفرد ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب کچھ آفسز میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے ایسے اصول بنا دیئے ہیں جن کو سن کر ہنسی آجاتی ہے۔ ایسے ہی ایک اصول کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے باندہ میں موجود بجلی کے محکمے میں موجود ہے۔
جہاں ملازمین کام کرتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہنتے ہیں اور مستقل ہیلمٹ پہن کر ہی رکھتے ہیں۔ ان کی یہ تصاویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ جس کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی کہ سرکاری دفتر خستہ حالی کا شکار ہے ٹوٹ پھوٹ انتہائی بڑھ گئی ہے اور انتظامیہ اس پر کوئی ایکشن نہیں لے رہی تھی جس پر ملازمین کی کونسل نے یہ فیصلہ کیا کہ اب سے دفتر میں کام کرنے والا ہر شخص ہیلمٹ پہن کر ہی رکھے گا. تا کہ کسی بھی غیر ہنگامی صورتِحال سے بچا جاسکے اور اگر چھت ٹوٹ کر گر بھی جائے تو انسانی دماغ پر کسی قسم کی چوٹ نہ لگے۔ یہی وجہ ہے کہ باندہ کے صرف ایک دفتر میں نہیں بلکہ تمام سرکاری دفتروں میں یہ اصول پسند بھی کیا گیا اور آزمایا بھی جا رہا ہے۔