پاکستان کی عوام کو پچاس سال بعد دو بڑی خوشخبریاں مل گئیں

image

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی عوام کو دو ڈیمز کی تعمیر کی بڑی خوشخبری سُنا دی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو جاری۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی عوام کو خوشی کی نوید سناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ 'منگلا اور تربیلا ڈیم کے 5 عشروں بعد پاکستان کو مہمند اور بھاشا کی صورت میں 2 بڑے ذخائرِ آب (ڈیمز) میسر آئیں گے'۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیرات سے متعلق ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دونوں ڈیمز سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں اور ان کی تعمیرات کے دلکش مناظر عکس بند کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 2 مئی 2019 کو رکھا تھا جو کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے امید کی کرن قرار دیا گیا ہے، مہمند اور بھاشا ڈیمز کی تعمیرات میں پاکستان کی عوام سمیت سمندر پار رہنے والے پاکستانیوں نے بھی ڈیم فنڈنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US