کبھی کبھی جو نظر آتا ہے ویسا حقیقت میں ہوتا نہیں۔ سوشل میڈیا پر برطانوی
شاہی خاندان کی شہزادیاں میگھن مارکل اور کیٹ مڈلٹن کی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں دیکھا گیا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی اور مار دھاڑ کر رہی ہیں۔ لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔
ویسے تو دونوں شہزادیاں میگھن مارکل اور کیٹ مڈلٹن ایک دوسرے کو سمجھنے والی اور اچھی عادات کی مالک ہیں اور ایک دوسرے کی مدد بھی کرتی ہیں۔ متعدد تصاویر میں میگھن اور کیٹ کو ایک ساتھ ہنستا مسکراتا دیکھا جا چکا ہے۔
اوپر موجود تصویر دراصل واضح طور پر حقیقی نہیں ہیں بلکہ یہ انوکھا کام
مشہور برطانوی فوٹوگرافر ایلیسن جیکسن کا ہے جو شاہی خاندان اور دیگر مشہور شخصیات کی مزاحیہ اور طنزیہ قسم کی تصاویر تیار کرتے ہیں۔
ان کی جانب سے کھینچی گئی تصاویر پہلی نظر میں دیکھ کر بندہ حیران اور پریشان رہ جاتا ہے اور یقیناً یہ ان کی مہارت ہے۔
دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر بھی ملاحظہ کیجیے۔
یہ برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ الزبتھ کی ہمشکل خاتون ہیں جو مزے سے کیک کھا رہی ہیں۔
اور اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ڈانلڈ ٹرمپ کا ہمشکل جو بالکل انہیں کی طرح لگ رہا ہے۔