پاکستان کے سیاستدانوں پر حملے کی منصوبہ بندی! شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

image

مولانا فضل الرحمٰن سمیت 20 سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بڑا انکشاف کر دیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت پاکستان کے 20 سیاستدانوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ سالوں میں اپوزیشن سمیت کئی سیاستدانوں پر جان لیوا حملے ہو چکے ہیں تاہم مولانا فضل الرحمٰن سمیت 20 سیاستدانوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رواں سال دہشت گردی سے ہلاکتوں میں چالیس سے پچاس فیصد کمی آئی ہے 2019 میں دہشت گردی کے حملوں میں 482 ہلاکتیں ہوئی تھیں جبکہ 2020 دسمبر تک 357 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جبکہ اس سال صرف دو خود کش حملے ہوئے ہیں۔

سی پیک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ملک میں سی پیک کو بھی بڑے خطرات لاحق تھے تاہم افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں نے سی پیک پر حملے کی کسی بھی منصوبہ بندی کو کامیاب نہیں ہونے دیا، جبکہ اسٹاک ایکسچینج اور دیگر جگہوں پر حملوں کی 'نیکٹا' نے وقت سے قبل اطلاعات فراہم کر کے کسی بھی ناخوشگوار واقع کو پیش آنے سے روک لیا، اُن کا کہنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے اِس لئے کوشش کریں گے کہ ان اداروں کو زیادہ فنڈز ریلیز ہوں اور ان کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کو گزشتہ دِنوں وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ ریلوے کے قلمدان سے ہٹا کر انہیں وزیرِ داخلہ کا قلمدان سونپ دیا تھا جس کے بعد شیخ رشید احمد نے عمران خان کی امیدوں پر پورا اُترنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US