سعودی وزارتِ تعلیم نے والدین کو اہم سہولت فراہم کر دی

image

زائد فیسوں کے معاملے پر سعودی وزیرِ تعلیم کی والدین کو 5 دن میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی، شکایت کے لئے آن لائن ویب سائٹ پر شکایات کا سیکشن بھی متعارف۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے نجی اسکولوں میں زائد فیسوں کی وصولی کے معاملے پر والدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شکایت پر ان کا مسئلہ 5 دن کے اندر نمٹا دیا جائے گا، ساتھ ہی سعودی وزارت تعلیم نے والدین کی سہولت کے لیے ویب سائٹ پر آن لائن شکایت کا سیکشن بھی بنایا ہے جہاں والدین زائد فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف شکایت کا اندراج کر سکیں گے جس کے بعد اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اس حوالے سے سعودی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ نجی اسکول مقررہ فیس ہی طلب کرسکتے ہیں زائد حصول پر فوری ایکشن لیا جائے گا، تاہم وزارت تعلیم نے نجی اسکولوں سے متعلق فیس کی تمام تر تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر درک کر رکھی ہیں جس سے والدین کو رہنمائی حاصل ہو گی۔

وزارتِ تعلیم نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ آن لائن ویب سائٹ پر وزٹ کر کے 'نجی تعلیم گیٹ' کو وزٹ کریں اور’دخول ولی امر‘ کا انتخاب کریں۔

بعد ازاں 'تسجیل تظلم' خانے کو کلک کر کے مطلوبہ معلومات کا اندراج کریں، جس کے بعد آپ کو ایک نمبر موصول ہو گا تاہم شکایت کنندہ اپنی درخواست کی پیروی اِس نمبر کے ذریعے کر سکے گا۔

واضح رہے کہ یہ آئن لائن سہولت 24 گھنٹے کے لئے مہیا کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US