افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

image

افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی اور عدم استحکام پر تشویش کے پیش نظر تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان، چین، روس، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اجلاس کی صدارت ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی اور استحکام علاقائی تعاون کے بغیر ممکن نہیں اور افغانستان کے مسائل کا حل صرف ہمسایہ ممالک ہی مل کر نکال سکتے ہیں۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سفیر محمد صادق نے کی، جنہوں نے خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلیے طالبان حکومت کو بھی دعوت دی گئی تھی تاہم کابل نے اس دعوت کو قبول نہیں کیا۔

اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US