فیس بُک کے ہزاروں اکاؤنٹس آخر اچانک لاگ آؤٹ کیوں ہوئے کہیں فیس بُک نے بھی کوئی تبدیلی تو نہیں کر دی؟ جانیں

image

گزشتہ روز ایک واقعہ پیش آیا جس میں فیس بُک صارفین کے اکاؤنٹس اچانک خود بخود لاگ آؤٹ ہو گئے، مگر ایسا کیوں ہوا وجہ سامنے آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بُک استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ایک روز قبل سنگین معاملہ پیش آیا تھا جس کے تحت ہزاروں اکاؤنٹس از خود لاگ آؤٹ ہو گئے تھے، جس کے بعد وہ دوبارہ آئی ڈی سے لاگ اِن بھی نہیں ہو پا رہے تھے۔

تاہم فیس بُک انتظامیہ نے اس معاملے پر گزشتہ روز خاموشی اختیار کئے رکھی تاہم اب کمپنی نے نقص کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسئلے کو حل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بُک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونے کی وجہ سسٹم میں کی جانے والی تبدیلی تھی جس کو اب درست کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ 'فیس بک کے پروگرام میں تبدیلی کرنے کی آزمائش کی گئی تھی جس کے بعد سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور ہزاروں اکاؤنٹس خود بہ خود لاگ آؤٹ ہوئے'۔

فنی خرابی پیش آنے کے کچھ دیر بعد فیس بُک نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’ہمارے ماہرین اور انجینئرز نے چند گھنٹوں کے اندر ہی مسئلے کی وجہ تلاش کر کے اسے حل کر دیا، جلد از جلد مسئلہ حل کرنے کے لیے ٹیم کی کاوش قابل تعریف ہے‘۔

کمپنی نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں صارفین کو اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو کر لاگ ان نہ ہونے کی وجہ سے پہنچنے والی تکلیف پر افسوس ہے جس پر ہم اُن سے معذرت کرتے ہیں‘۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US